بیجاپور، 14 اگست (ہ س)۔چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے بھیرم گڑھ علاقے کے تحت اندراوتی نیشنل پارک کے علاقے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی ) اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ فورس نکسل مخالف آپریشن روانہ ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران آج جمعرات کی دوپہر، ڈی آر جی سب انسپکٹر پرکاش چٹی اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ جانگلا تھانہ علاقہ کے تحت ماتواڑا-کٹرو روڈ پر نکسلیوں کے ذریعہ نصب کئے گئے آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آ گئے۔ پریشر آئی ای ڈی پھٹنے کی وجہ سے انہیں دائیں ٹخنے پر ہلکی چوٹ آئی۔ زخمی جوان کی حالت بالکل نارمل ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی جوان کو موقع سے بحفاظت نکال لیا گیا اور بہتر طبی امداد کے لیے اعلیٰ طبی مرکز بھیج دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکار کی حالت مکمل طور پر نارمل ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ الگ سے جاری کی جائے گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد