نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے جمعرات کو بارش کے دوران ہنس راج سیٹھی مارگ پر درخت گرنے سے ایک شخص کی موت پر دہلی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر پی ڈبلیو ڈی کے وزیر پرویش ورما کو کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنسراج سیٹھی مارگ پر بارش کے دوران درخت گرنے سے آج ایک باپ کی موت ہوگئی۔ جبکہ بیٹی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بارش کے موسم میں دہلی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے کئی دہلی والوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو فوری طور پر پی ڈبلیو ڈی وزیر پرویش ورما کو اپنی کابینہ سے برطرف کرنا چاہیے۔
آتشی نے کہا کہ دہلی میں بارش کے لیے کوئی تیاری نہیں کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں، بارش کے موسم میں ہنس راج سیٹھی مارگ پر درخت گرنے سے ایک بائک سوار کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے وزیر پرویش ورما کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد