ایل او سی پر پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم نے دراندازی کی کوشش کی، ایک جوان شہید
-خراب موسم کی وجہ سے بی اے ٹی کادستہ بھاگ نکلا، تلاشی مہم چلائی گئی نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ پاکستانی فوج کی ایک یونٹ بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) نے 12/13 اگست کی درمیانی شب کو شمالی کشمیر کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ٹکا پوسٹ کے ق
Pakistan Border Action Team infiltration on LOC


-خراب موسم کی وجہ سے بی اے ٹی کادستہ بھاگ نکلا، تلاشی مہم چلائی گئی

نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ پاکستانی فوج کی ایک یونٹ بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) نے 12/13 اگست کی درمیانی شب کو شمالی کشمیر کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ٹکا پوسٹ کے قریب دراندازی کی کوشش کی۔ بھارتی فوج نے بھرپور جواب دیا تاہم اس گولہ باری میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔ خراب موسم کے باعث بی اے ٹی کی ٹیم بھاگ گئی۔ اس لیے علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔

ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 12/13 اگست کی درمیانی رات لائن آف کنٹرول پر اڑی پولیس اسٹیشن میں ٹکا پوسٹ کے قریب تعینات فوجی اہلکاروں نے لائن آف کنٹرول کے قریب کچھ حرکت محسوس کی۔ انہوں نے فوراً نظریں دوڑائی تو کچھ مسلح دہشت گرد ایل او سی کو عبور کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ ہمارے مستعدجوانوں نے بارڈر ایکشن ٹیم کی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس گولہ باری میں فوجی حوالدار انکت شدید زخمی ہو گیا اور علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس دوران خراب موسم کے باعث بی اے ٹی ایکشن ٹیم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ فوج نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کےتلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

بھارتی فوج کے افسر نے بتایا کہ چند روز قبل بھارتی فوج نے اسی علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ اڑی میں بارڈر ایکشن ٹیم کی طرف سے دراندازی کی کوشش محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے واضح جنگ کی کاروائی ہے۔ بھارت کو اپنے دفاع کے نظریے کے تحت اس سیکٹر میں ہر پاکستانی بنکر، پوسٹ اور فائرنگ کی جگہ کو تباہ کرنے کا پورا حق ہے۔ انہیں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مکمل تباہی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

ہندوستھا سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande