چنئی، 13 اگست (ہ س)۔
تمل ناڈو کے چنئی میں خواتین کی عدالت نے بدھ کو کراٹے ماسٹر کیبیراج کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں 10 سال قید اور 50,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ خواتین کی عدالت کی جج پدما نے 12 اگست کو سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ آج تک محفوظ رکھا تھا۔
چنئی کی خواتین کی عدالت کے جج نے سماعت مکمل ہونے کے بعد آج مجرم کبیراج کو سزا سنائی ہے۔
سزا پر سماعت کل (12 اگست) مکمل ہوئی۔ اس دن اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رویندر ناتھ جے پال حکومت کی جانب سے پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ مختلف عدالتوں نے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی عصمت دری کے مترادف ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ کیس میں مجرم قرار دیے گئے کبیراج کو سخت ترین سزا دی جائے۔
دوسری جانب وکیل دفاع نے کہا کہ ان کے مو¿کل (کبیراج) نے اس وقت کسی طالب علم کو جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا تھا۔ سات سال بعد شکایت درج کروائی گئی۔ کبیراج بھی عدالت میں رو پڑے اور کہا کہ اس معاملے سے ان کے اور ان کے خاندان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد جج نے کہا کہ سزا بدھ (13 اگست) کو سنائی جائے گی۔ دراصل، ایک طالب علم نے 2021 میں انا نگر میں واقع کراٹے اور جوڈو مارشل آرٹس اسکول کے مالک کبیراج کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت میں، طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ کبیراج نے اسے 2014 میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ انا نگر ویمنس پولیس نے کبیراج کے خلاف 5 دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد میں کیس کو کرائم برانچ کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی بی سی آئی ڈی) کو منتقل کر دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ