نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کی تقسیم کا ہولناک دن یعنی 'پارٹیشن ہاررس میموریل ڈے' ہمیں مستقل ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہماری تاریخ کا ایک المناک باب ہے۔ ملک کی تقسیم سے لاتعداد لوگ طویل اذیت میں مبتلا ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے آج 'پارٹیشن ہاررس میموریل ڈے' کے موقع پر اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا، ہندوستان پارٹیشن ہاررس میموریل ڈے مناتا ہے اور ہماری تاریخ کے اس افسوسناک باب کے دوران لاتعداد لوگوں کے مصائب کو یاد کرتا ہے۔ یہ ان کے صبر، ناقابل تصور نقصان کا سامنا کرنے کی صلاحیت اور پھر بھی نئے سرے سے آغاز کرنے کی طاقت تلاش کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا، بہت سے لوگ جو متاثر ہوئے تھے انہوں نے اپنی زندگی دوبارہ شروع کی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ دن ہمیں ہم آہنگی کے ان رشتوں کو مضبوط کرنے کی ہماری مستقل ذمہ داری کی بھی یاد دلاتا ہے جو ہمارے ملک کو آپس میں باندھتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد