آیوش کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 19 اگست کو
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ آیوش کی وزارت کی نئی تشکیل شدہ مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 19 اگست کو ہوگی۔ یہ میٹنگ وزارت اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان بامعنی بات چیت کا موقع فراہم کرے گی، جس سے آیوش سیکٹر کے اہم اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر نظرثا
آیوش کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 19 اگست کو


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔

آیوش کی وزارت کی نئی تشکیل شدہ مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 19 اگست کو ہوگی۔ یہ میٹنگ وزارت اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان بامعنی بات چیت کا موقع فراہم کرے گی، جس سے آیوش سیکٹر کے اہم اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر نظرثانی اور مشاورت ممکن ہوگی۔ میٹنگ کی صدارت آیوش کے وزیر (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پرتاپراو¿ جادھو کریں گے۔ یہ جانکاری بدھ کو آیوش کی وزارت نے دی۔

آیوش کی وزارت نے اس سال 5 مئی کو یہ مشاورتی کمیٹی تشکیل دی تھی، جو ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں آیوش نظام کی بڑھتی ہوئی معنویت کو تسلیم کرتی ہے۔

قبل ازیں وزارت آیوش سے متعلق موضوعات پر وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی مشاورتی کمیٹی کے تحت تبادلہ خیال کیا گیا۔ آیوش کے لیے ایک آزاد مشاورتی کمیٹی کی تشکیل ایک اہم ادارہ جاتی قدم ہے، جو آیوش سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں پر مرکوز پارلیمانی نگرانی اور شرکت کو یقینی بنائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande