بریج پوری، شمال مشرقی دہلی میں مفت کمپیوٹر کورسز کا اعلان
نئی دہلی،13اگست(ہ س)۔انویشن اینڈ اسکلز ٹریننگ سینٹر بریج پوری، جو قومی سطح کی این جی او ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام ویژن 2026 منصوبوں کے تحت کام کرتا ہے، نے شمال مشرقی دہلی کے رہائشیوں کے لیے مفت کمپیوٹر کورسز کا خصوصی اعلان کیا ہے۔سینٹ
بریج پوری، شمال مشرقی دہلی میں مفت کمپیوٹر کورسز کا اعلان


نئی دہلی،13اگست(ہ س)۔انویشن اینڈ اسکلز ٹریننگ سینٹر بریج پوری، جو قومی سطح کی این جی او ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام ویژن 2026 منصوبوں کے تحت کام کرتا ہے، نے شمال مشرقی دہلی کے رہائشیوں کے لیے مفت کمپیوٹر کورسز کا خصوصی اعلان کیا ہے۔سینٹر انتظامیہ کے مطابق یہ پیشکش صرف 15 اگست 2025 تک دستیاب ہے اور اس سے فائدہ صرف پروگرام انچارج مسٹر ابوذر اعظمی کے ریفرنس پر اٹھایا جا سکتا ہے۔یہ مفت تربیتی پروگرام ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور مقامی رہائشیوں کو بنیادی کمپیوٹر مہارتوں سے آراستہ کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے، جو ویڑن 2026 کے تعلیمی و اسکل ڈیولپمنٹ مشن کا حصہ ہے۔دلچسپی رکھنے والے افراد براہِ راست سینٹر سے 9999677520 پر رابطہ کریں یا مزید معلومات کے لیے www.istcenter.in ملاحظہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande