بہار میں ٹیوشن جارہی طالبہ کا گولی مار کر قتل
سمستی پور،11اگست(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں گھر سے کوچنگ جا رہی ایک طالبہ کو راستے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ طالبہ کو سینے میں گولی لگی جس کے باعث موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع مل
بہار میں ٹیوشن جارہی طالبہ کا گولی مار کر قتل


سمستی پور،11اگست(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں گھر سے کوچنگ جا رہی ایک طالبہ کو راستے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ طالبہ کو سینے میں گولی لگی جس کے باعث موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی روسڑاایس پی سنجے کمار سنہا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔واقعہ شیواجی نگر تھانہ علاقہ کا ہے۔ طالبہ کی عمر تقریباً 19 سال بتائی جاتی ہے اور وہ بی پی ایس سی کی تیاری کر رہی تھی۔ طالبہ بی پی ایس سی کی تیاری کے لیے روزانہ دربھنگہ ضلع کے بہری جاتی تھی۔ والد کا الزام ہے کہ شکایت کے باوجود پولیس نے صحیح وقت پر ٹھوس کارروائی نہیں کی۔طالبہ کے اہل خانہ کے مطابق وہ پیر کی صبح تقریباً 9 بجے بہری میں کوچنگ کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ طالبہ فٹ پاتھ سے جا رہی تھی۔ اس دوران اسے ایک باغ سے گزرتے ہوئے گولی مار دی گئی۔ موقع پر موت ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس قتل کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ایک پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر کا طالبہ کی بڑی بہن سے یک طرفہ محبت چل رہا تھا۔ طالبہ مسلسل اس کی مخالفت کر رہی تھی۔ ایسے میں ٹیچر اسے چھوڑنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ اہل خانہ نے تھانہ میں اس کی شکایت کی تھی۔متوفی دو بہنوں اور ایک بھائی میں سب سے چھوٹی تھی۔ اہل خانہ کی جانب سے درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کرنے پر اہل خانہ سخت برہم ہیں۔ مشتعل افراد نے سڑک جام کر کے آگ لگا دی۔ ساتھ ہی ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ کارروائی کی جائے گی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ روسڑا کے ڈی ایس پی سنجے کمار سنہا نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزم ٹیچر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ مشتعل لوگوں نے شیواجی نگر روسڑا اور بہری سڑک پر آگ لگا دی ہے۔ فی الحال واقعہ کو دیکھتے ہوئے کئی تھانوں کی پولیس موقع پر کیمپ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande