پالگھر اینٹی کرپشن کی کارروائی، 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے افسر گرفتار
ممبئی،
11 اگست (ہ س)۔ پالگھر ضلع کی تحصیل واڈا میں
مہاراشٹر رورل لائیولی ہڈ مشن مینجمنٹ کی ڈویژن کوآرڈینیٹنگ آفیسر رینوکا رنویر
آترم کو آج اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے ایک خاتون شکایت کنندہ سے دس ہزار روپے
رشوت وصول کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ تھانے اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق اس ضمن میں
4 اگست کو شکایت درج کرائی گئی تھی۔
شکایت
کنندہ کو 19,800 روپے کا اعزازی چیک ملنا تھا، جس کو جاری کرنے کے لیے اس نے واڈا آفس میں
موجود رینوکا سے رابطہ کیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ مہاراشٹر حکومت
کے ریاستی دیہی روزی روٹی فروغ مشن کے تحت چلنے والی عمید ابھیان یوجنا میں
اعزازی بنیادوں پر کمیونٹی فرد کے طور پر فرائض انجام دیتا رہا ہے اور اس کی
خدمات کا اعزاز عمید آفس، واڈا سے جاری کیا جاتا تھا۔
بتایا
جاتا ہے کہ 4 اگست کو رینوکا نے چیک فراہم کرنے کے لیے دس ہزار روپے رشوت طلب کی
تھی۔ آج 11/08/2025 کو یہ سرکاری ملازمہ اعزازی چیک دینے کے بدلے شکایت کنندہ سے
10,000 روپے وصول کر رہی تھی کہ پالگھر اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے بروقت چھاپہ
مار کر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ معاملے کی ایف آئی آر پالگھر پولیس اسٹیشن
میں درج کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس کارروائی کی قیادت پولس انسپکٹر راکیش ڈانگے نے
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دادارام کارنڈے کی ہدایت پر کی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے