ادے پور میں آٹھ سالہ بچی کی عصمت دری، گاؤں والے مشتعل، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ
ادے پور، 11 اگست (ہ س)۔ ادے پور کے ڈبوک تھانہ علاقے میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ کھیت میں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کی رات پیر کی صبح جیسے ہی گاو¿ں والوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو غصہ پھیل گیا۔ ڈبوک تھانے کے سامنے دیہاتیوں کی بڑی تعداد
ادے پور میں آٹھ سالہ بچی کی عصمت دری، گاؤں والے مشتعل، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ


ادے پور، 11 اگست (ہ س)۔

ادے پور کے ڈبوک تھانہ علاقے میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ کھیت میں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کی رات پیر کی صبح جیسے ہی گاو¿ں والوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو غصہ پھیل گیا۔ ڈبوک تھانے کے سامنے دیہاتیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ مشتعل گاو¿ں والوں نے پولیس اور دیگر نجی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ ادے پور-ڈ بوک سروس روڈ بلاک کر دی گئی۔

بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تین تھانوں کی پولیس اور اعلیٰ افسران کو موقع پر بلایا گیا۔ پورا علاقہ چھاو¿نی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا اور طاقت کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس اسٹیشن افسر حکم سنگھ کے مطابق لڑکی اتوار کی شام تقریباً 7:30 بجے کھیت میں گئی تھی۔ اس کے بعد ایک شخص وہاں آیا اور لڑکی کو گلے لگا کر قریبی جھاڑیوں میں لے گیا۔ پھر اسے دھمکیاں دے کر اس کی عصمت دری کی۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پریشان لڑکی کسی طرح گھر پہنچ گئی۔ اس نے سارا واقعہ اپنے گھر والوں کو بتایا۔ لڑکی کی حالت بگڑتی دیکھ کر اسے ایم بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت نارمل ہے۔

پیر کی صبح گاو¿ں والوں کی بڑی تعداد ڈبوک تھانے پہنچ گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ اس دوران بھیڑ مشتعل ہو گئی اور ادے پور-ڈ بوک سروس لین سے گزرنے والی بسوں میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ کچھ ہی دیر بعد سڑک بلاک کر دی گئی۔ گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔

حالات کو گرم ہوتے دیکھ کر ایڈیشنل ایس پی گوپال سوروپ میواڑا، ایس ڈی ایم رمیش سروی سہت گھاسا ،ماولی اور فتح نگر تھانوں میں اضافی پولیس دستہ تعینات کیا گیا۔

اسٹیشن آفیسر نے بتایا کہ لڑکی زیادہ تر اپنی ماں کے ساتھ جاتی تھی۔ اتوار کو وہ اکیلی گئی تھی۔ ایف ایس ایل اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔ قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی بھی اسکین کیے جارہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande