آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے کا متن جاری کیا
تبلیسی، 11 اگست (ہ س)۔ آذربائیجان اور آرمینیا نے پیر کو امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کا متن جاری کیا، جس میں ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے اور تقریباً چار دہائیوں سے جاری تنازعہ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے کا متن جاری کیا


تبلیسی، 11 اگست (ہ س)۔

آذربائیجان اور آرمینیا نے پیر کو امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کا متن جاری کیا، جس میں ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے اور تقریباً چار دہائیوں سے جاری تنازعہ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ گزشتہ جمعے کو واشنگٹن میں اس وقت طے پایا جب آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے وائٹ ہاو¿س میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یریوان اور باکو ایک دوسرے کی سرزمین پر تمام دعوے ترک کریں گے، طاقت کے استعمال سے گریز کریں گے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں گے۔

پشینیان نے فیس بک پر لکھا، یہ معاہدہ ایک قابل اعتماد اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے جو دونوں ممالک کے متوازن مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔

جنوبی قفقاز کے خطے کے پڑوسی ممالک آرمینیا اور آذربائیجان 1980 کی دہائی کے اواخر سے ناگورنو کاراباخ پر تنازعہ کا شکار ہیں۔ پہاڑی علاقہ آذربائیجان کی سرحد کے اندر ہے۔ باکو نے 2023 میں اس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، جس کے بعد تقریباً ایک لاکھ نسلی آرمینیائی آرمینیا چلے گئے۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے امن کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن بات چیت اس ماہ تک تعطل کا شکار رہی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande