فلسطین کو بطور ریاست آسٹریلیا منظوری دے گا: انتھونی البانی
کینبرا (آسٹریلیا)، 11 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم انتھونی البانی نے کہا کہ آسٹریلیا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ انہوں نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنماوں کے ساتھ مل کر ایسا کرنے کا عندیہ دیا۔ البانی کا یہ تبصرہ کئی ہفتوں تک کابینہ اور آسٹریلیا کے
Australia will recognise Palestine as a state: Anthony Albanese


کینبرا (آسٹریلیا)، 11 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم انتھونی البانی نے کہا کہ آسٹریلیا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ انہوں نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے رہنماوں کے ساتھ مل کر ایسا کرنے کا عندیہ دیا۔ البانی کا یہ تبصرہ کئی ہفتوں تک کابینہ اور آسٹریلیا کے بڑے رہنماوں کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے پر زور دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ البانی کو اس معاملے پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکی چینل سی بی ایس نیوز کے مطابق البانی نے پیر کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے آسٹریلیا کے فیصلے کو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ شکل دی جائے گی۔ آسٹریلیا کی منظوری فلسطینی اتھارٹی کے آسٹریلیا کے ساتھ وعدوں پر مبنی ہے۔ ان وعدوں میں فلسطینی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں، غزہ کی غیر فوجی کارروائی اور انتخابات کا انعقاد شامل ہے۔البانی نے کہا”دو ریاستی حل مشرق وسطی میں تشدد کی سائیکل کو توڑنے اورعزہ میں تنازعات، مصائب اور بھوک کے خاتمے کے لیے انسانیت کی بہترین امید ہے۔“

وزیر اعظم نے کہا کہ ”غزہ کی صورتحال دنیا کے بدترین خوف سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔ اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کرتی ہے اور بچوں سمیت مایوس لوگوں کو مناسب امداد، خوراک اور پانی فراہم کرنے سے انکار کررہی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیل اور فلسطینی ریاست مستقل نہیں ہو جاتی، امن صرف عارضی ہو سکتا ہے۔

اندرون اور بیرون ملک تنقید کے درمیان نیتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ اسرائیل کے پاس حماس کو مکمل طور پر شکست دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے سکیورٹی کابینہ نے نہ صرف غزہ شہر بلکہ مرکزی کیمپوں اور موصی میں حماس کے مضبوط ٹھکانوں کو مسمار کرنے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ کیمپ پانچ لاکھ سے زائد بے گھر افراد کو پناہ دے رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے یورپی ممالک اور آسٹریلیا کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ البانی نے پیر کے روز حکومت کی طرف سے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو واپس کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande