آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر میں اسسٹنٹ نرسنگ طلبہ کے لیے تقسیم اسناد تقریب منعقد
نئی دہلی،8 جولائی(ہ س)۔ انو ویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر جامعہ نگر میں اسسٹنٹ نرسنگ پروگرام کے کے 18 طلبہ کے لیے اسناد تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں طلبہ کی تربیت مکمل ہونے پر ان کی محنت و کارکردگی کو سراہا گیا۔کیریر ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائ
آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر میں اسسٹنٹ نرسنگ طلبہ کے لیے اسناد تقسیم تقریب منعقد


نئی دہلی،8 جولائی(ہ س)۔ انو ویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر جامعہ نگر میں اسسٹنٹ نرسنگ پروگرام کے کے 18 طلبہ کے لیے اسناد تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں طلبہ کی تربیت مکمل ہونے پر ان کی محنت و کارکردگی کو سراہا گیا۔کیریر ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس کی ڈاکٹر سلطانہ نے کیریئر گائیڈنس سیشن منعقد کیا ، جس میں طلبہ کو صحت کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ مرکز کے کمپیوٹر ٹرینر کی جانب سے ایک آئی ٹی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں جدید نرسنگ میں ڈیجیٹل مہارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔پروگرام کی رہنمائی اور نظامت نرسنگ ٹرینر خدیجة الکبریٰ نے کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande