بسنتا کالج کے قریب انکاونٹرمیں ایک شاطرلٹیرا گرفتار، لوٹ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا
وارانسی، 05 جولائی (ہ س)۔ آدم پور تھانہ علاقہ کے راج گھاٹ پر واقع بسنتا کالج کے نزدیک جمعہ کی دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاونٹر میں پولیس نے ایک شاطر لٹیرے کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت پڑاو کے رہنے والے الگو چوہان کے طور پر
 Robber arrested in encounter near Basanta College


وارانسی، 05 جولائی (ہ س)۔ آدم پور تھانہ علاقہ کے راج گھاٹ پر واقع بسنتا کالج کے نزدیک جمعہ کی دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاونٹر میں پولیس نے ایک شاطر لٹیرے کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت پڑاو کے رہنے والے الگو چوہان کے طور پر کی گئی ہے۔

تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور زخمی بدمعاش کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔ اے ڈی سی پی کاشی زون سرونن ٹی نے صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بدمعاش حالیہ دنوں میں آدم پور اور کوتوالی تھانہ علاقوں میں لوٹ کی کئی وارداتوں میں سرگرم تھا۔ پولیس کو رات کو اطلاع ملی تھی کہ الگو چوہان راج گھاٹ علاقے میں موجود ہے۔

اطلاع ملتے ہی آدم پور اور کوتوالی تھانوں کی مشترکہ پولیس ٹیم نے علاقے کامحاصرہ کر کارروائی شروع کردی۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کر بدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے اس کی دائیں ٹانگ میں گولی ماری جس سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کئی دیگر مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔اس کی مجرمانہ تاریخ کی فی الحال تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande