کانپور، 05 جولائی (ہ س)۔
پولیس نے 28 جون کو چکری تھانہ علاقے کے شیام نگر علاقے میں ایک بند تاجر کے گھر سے 70 لاکھ روپے کی چوری کا انکشاف کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سونے کے بدلے قرض دینے والی کمپنی منی پور لون کا اسسٹنٹ منیجر بھی شامل ہے۔ گینگ سے وابستہ ایک شاطر شخص تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ جانکاری ہفتہ کو ڈی سی پی ایسٹ ستیہ جیت گپتا نے دی۔
شیام نگر کے رام نگر ہاو¿سنگ سوسائٹی میں رہنے والے موبائل اسیسریز کے تاجر انکور دکشت کی مال لوڈ میں دکان ہے۔ اس کے والد جتادھرد کشت اور بیوی آشی گھر میں رہتے ہیں۔ 28 جون کو انکور اپنے والد اور کچھ رشتہ داروں کے ساتھ چترکوٹ سے ملنے گیا تھا۔ جبکہ اس کی بیوی برہ میں اپنے ماموں کے گھر گئی ہوئی تھی۔ 28 جون کو رات گئے گھر واپس آیا تو دیکھا کہ گھر کے مرکزی دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ کمرے کے اندر تمام اشیاء بکھری پڑی تھیں۔ الماری کے تالے بھی ٹوٹے تھے ۔
متاثرہ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔ تاجر نے بتایا کہ اس کے گھر سے تقریباً 70 لاکھ روپے کے زیورات چوری ہو گئے۔ ان کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈی سی پی ایسٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی پانچ پولیس ٹیموں نے سرویلانس کی مدد سے واقعے کا پردہ فاش کرنا شروع کر دیا۔ سب سے پہلے پولیس نے آپریشن ترنیترا کے تحت لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی اچھی طرح جانچ کی اور کار میں کچھ مشتبہ افراد کو دیکھا گیا۔ گاڑی کے نمبر کی بنیاد پر پولیس نے تھانہ کوتوالی اور چکری کے علاقے سے چھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ