بہار کے جموئی-لکھی سرائے سرحد پر سڑک حادثے میں 3 طلباء کی موت
پٹنہ، 31 جولائی (ہ س)۔ بہار کے جموئی-لکھی سرائے سرحد پر ایک سی این جی آٹو سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس میں انجینئرنگ کالج کے تین طالب علموں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے تینوں طالب علم امتحان میں بیٹھنے کے لیے لکھی سرائے ٹرین
بہار کے جموئی-لکھی سرائے سرحد پر سڑک حادثے میں 3 طلباء کی موت


پٹنہ، 31 جولائی (ہ س)۔ بہار کے جموئی-لکھی سرائے سرحد پر ایک سی این جی آٹو سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس میں انجینئرنگ کالج کے تین طالب علموں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے تینوں طالب علم امتحان میں بیٹھنے کے لیے لکھی سرائے ٹرین پکڑنے جا رہے تھے۔

تیترہاٹ تھانہ انچارج مرتیونجے کمار نے بتایا کہ آج صبح ہونے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے طلباء کی شناخت پنکج کمار، سمستی پور ضلع کے سروج کمار اور نالندہ کے ساحل کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں ایک انجینئرنگ کالج کے طالب علم تھے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح چھ افراد کو لے جانے والا ایک آٹو سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں تین طالب علم موقع پر ہی موت ہوگئی ،جبکہ ڈرائیور سمیت دو طالب علم کھائی میں گرنے سے بچ گئے۔ آٹو ڈرائیور دو زخمیوں کو لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande