سترہ سالہ ظلم و زیادتی کے بعد انصاف ملا، ہندوتوا کی جیت ہوئی : سادھوی پرگیہ
سترہ سالہ ظلم و زیادتی کے بعد انصاف ملا، ہندوتوا کی جیت ہوئی : سادھوی پرگیہ ممبئی، 31 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں رہائی کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو کہا کہ آج ہندوتوا کی جیت ہوئی ہے، بھگو
Sadhvi Pragya acquitted in Malegaon blast case


سترہ سالہ ظلم و زیادتی کے بعد انصاف ملا، ہندوتوا کی جیت ہوئی : سادھوی پرگیہ

ممبئی، 31 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر

کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں رہائی کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو

کہا کہ آج ہندوتوا کی جیت ہوئی ہے، بھگوا کی فتح ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ

17 سال تک رسوائی اور بے عزتی برداشت کی لیکن آج سکون کی کیفیت میں ہیں۔ عدالت کا حکم

سننے کے بعد سادھوی پرگیہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور اخبار نویسوں سے گفتگو میں

انہوں نے بیان کیا کہ جب ابتدائی طور پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تو انسان دوستی

اور انصاف کے تقدس کے ساتھ پیش ہوئی تھی۔ مجھ پر 13 دن تک ظلم کیا گیا، میری زندگی

تباہ کر دی گئی۔ مجھے 17 برس تک خوار کیا گیا۔ مجھے اپنے ہی ملک میں دہشت گرد بنا

دیا گیا۔ میں ان کے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتی جنہوں نے مجھے ان مراحل سے گزارا۔

میں باقی ہوں کیونکہ میں سنیاسی ہوں۔

ان کے

الفاظ میں سنیاسی، سادھو بھی ہر وقت موت سے کھیلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بھگوان کو بدنام کیا ہے۔ فیصلے کے بعد سادھوی پرگیہ

نے عدالتی بنچ کا شکریہ ادا کیا۔ میری گذارش سننے اور میرے نقطہ نظر کو سمجھنے کا

شکریہ۔ آپ نے بھگوا کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ بھگوا نے کامیابی حاصل کی۔ ہندوتوا

کی جیت ہوئی ۔ ہندوتوا کو دہشت گردی کا نام دینے والوں کو کبھی بخشا نہیں جائے گا۔

قابل

ذکر ہے کہ جمعرات کو ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے مالیگاؤں دھماکہ کیس

میں تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ صرف شک کی بنیاد پر

ملزمین کو سزا نہیں دی جا سکتی، لہٰذا تمام ملزمان کو بری کیا جا رہا ہے۔ مالیگاؤں

میں 29 ستمبر 2008 کو پیش آنے والے بم دھماکے میں 6 معصوم شہری اپنی جان کھو بیٹھے

اور سو سے زیادہ شدید زخمی ہوئے۔ تفتیشی ایجنسی نے اس واقعے میں سادھوی پرگیہ

سنگھ سمیت 11 ملزمان کے خلاف کیس درج کیا تھا اور سات ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے آج سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پرساد پروہت، میجر رمیش اپادھیائے، سمیر

کلکرنی، اجے راہیکر، سدھاکر چترویدی اور سدھاکر دویدی کو بری کر دیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande