وائس ایڈمرل سنجے واتسائن نے بحریہ کے 47ویں نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا
نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا ، ساو¿تھ بلاک لان میں گارڈ آف آنر دیا گیا نئی دہلی،یکم اگست (ہ س)۔ وائس ایڈمرل سنجے واتسائن نے جمعہ کو 47ویں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف (وی سی این ایس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نیشنل وار میموریل پرگ
وائس ایڈمرل سنجے واتسائن نے بحریہ کے 47ویں نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا


نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا ، ساو¿تھ بلاک لان میں گارڈ آف آنر دیا گیا

نئی دہلی،یکم اگست (ہ س)۔

وائس ایڈمرل سنجے واتسائن نے جمعہ کو 47ویں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف (وی سی این ایس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نیشنل وار میموریل پرگلہائے عقیدت پیش کر کے قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دینے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں ساو¿تھ بلاک کے لان میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ گنری اور میزائل سسٹم کے ماہر سنجے واتسائن نے تین دہائیوں پر محیط اپنے بحری کیریئر میں مختلف کمانڈ، آپریشنل اور عملے کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے قبل، انہوں نے بطور ڈپٹی چیف آف آپریشنز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ڈی سی آئی ڈی ایس ) اور اس کے بعدآئی ڈی ایس ہیڈ کوارٹرز میں ڈی سی آئی ڈی ایس (پالیسی، منصوبہ بندی اور فورس ڈویلپمنٹ) کے طور پر خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے آپریشنل کوآرڈینیشن، انضمام، جوائنٹیشن، تینوں خدمات کی ترقی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ فروری 2020 میں، انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کا عہدہ سنبھالا اور وادی گلوان میں چین کے ساتھ خونریز جھڑپ کے بعد سمندری سرگرمیوں کے دوران متعدد آپریشنل تعیناتیوں اور مشقوں کی قیادت کی۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، پونے کے 71ویں کورس کے سابق طالب علم وائس ایڈمرل سنجے واتسائن کو 01 جنوری 1988 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ فلیگ آفیسر نے سمندر میں مختلف فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر خدمات انجام دی ہیں جن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس میسور، آئی این ایس ننگ کے کمیشننگ عملہ اورنیوی او پی وی اائی سی جی ایس سنگرام پری کمیشننگ عملہ شامل ہیں۔ انہوں نے آئی این ایس میسور کے ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کوسٹ گارڈ جہاز سی-05، میزائل ویسلز آئی این ایس وبھوتی اور آئی این ایس ناشک، میزائل کارویٹس آئی این ایس کتھار اور گائیڈے کی کمانڈ کی ہے۔ انہوں نے آئی این ایس سہیادری (کمیشننگ کمانڈنگ آفیسر) کی کمانڈ کی ہے۔

انہیں 2021 میں ان کی غیر معمولی قیادت اور بحری کیریئر میں انتہائی اعلیٰ معیار کی شاندار خدمات کے لیے اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں دسمبر 2021 میں چیف آف اسٹاف، ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این چی) کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس عہدے پر اپنے دور کے دوران، انہوں نے ای این سی کے بنیادی ڈھانچے کی آپریشنل تیاری، اہلکاروں کی ترقی اور توسیع کے لیے رہنمائی کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande