انکم ٹیکس چوراہا پر پولیس کی ٹاٹا سومو وکٹا میں لگی آگ
انکم ٹیکس چوراہا پر پولیس کی ٹاٹا سومو وکٹا میں لگی آگپٹنہ، 31 جولائی (ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ کے کوتوالی تھانہ علاقے کے انکم ٹیکس چوراہا پر جمعرات کے روز پولیس کی ایک ٹاٹا سومو وکٹا گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ گاڑی میں آگ لگنے کا احساس ہوتے ہی اس میں ب
انکم ٹیکس چوراہا پرپولیس کی ٹاٹا سومو وکٹا میںلگی آگ


انکم ٹیکس چوراہا پر پولیس کی ٹاٹا سومو وکٹا میں لگی آگپٹنہ، 31 جولائی (ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ کے کوتوالی تھانہ علاقے کے انکم ٹیکس چوراہا پر جمعرات کے روز پولیس کی ایک ٹاٹا سومو وکٹا گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ گاڑی میں آگ لگنے کا احساس ہوتے ہی اس میں بیٹھے پولیس اہلکاروں نے کسی طرح جان بچائی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوششوں کے بعد گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران انکم ٹیکس چوراہا پر ٹریفک روک دی گئی۔حادثے کے وقت انکم ٹیکس گولمبر میں افراتفری کی کیفیت رہی۔ شکر ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فی الحال پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے کہ آگ کیسے لگی، حالانکہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ کا انکم ٹیکس چوراہابہت بھیڑ والا علاقہ ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande