جرمن ایتھلیٹ لورا ڈہلمیئر پاکستان میں کوہ پیمائی کے دوران حادثے میں انتقال کر گئیں
برلن/اسلام آباد، 31 جولائی (ہ س)۔ جرمنی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بائیتھلیٹ لورا ڈہلمیئر پاکستان میں کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ 31 سالہ لورا پاکستان کے پہاڑی سلسلے قراقرم میں لیلی چوٹی پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئیں او

Laura

برلن/اسلام آباد، 31 جولائی (ہ س)۔ جرمنی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بائیتھلیٹ لورا ڈہلمیئر پاکستان میں کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ 31 سالہ لورا پاکستان کے پہاڑی سلسلے قراقرم میں لیلی چوٹی پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئیں اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔ جرمن اولمپک کھیلوں کی فیڈریشن (ڈی او ایس بی) اور خاندان نے دو بار کی اولمپک چیمپئن لورا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سی این این چینل کی خبر کے مطابق ڈی او ایس بی نے لورا کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔لورا ڈہلمیئر 2018 کے سرمائی اولمپکس میں اسپرنٹ اور پرسیوٹ کے مقابلوں میں الگ الگ گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بائیتھلیٹ بن گئیں۔ اگلے سال 2019 میں، وہ عالمی چیمپئن شپ میں پانچ گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بائتھلیٹ بن گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، ان کی مینجمنٹ ٹیم نے کہا: ”الوداع لورا۔ آپ نے ہماری زندگیوں اور بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو تقویت بخشی ہے۔ آپ بہت آئیں گی۔ اپنے پروگراموں کو مربوط کرنے کے لیے آپ نے ہم پر جو اعتماد کیا، اس کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی جدوجہد ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتی رہے گی۔“ڈی او ایس بی کے صدر ویکرٹ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا”لورا ڈہلمیئرنے اپنے پیچھے ایک بھرپور میراث چھوڑی ہے۔ کھیل کے تئیں ان کی لگن، فطرت کے تئیں ان کا جذبہ اور معاشرے کے ساتھ ان کی وابستگی انہیں ایک متاثر کن شخصیت بنا تی ہے۔“

تھامس ویکرٹ نے بتایا کہ وہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب قراقرم پہاڑی سلسلے میں لیلیٰ چوٹی پر چڑھتے ہوئے گر گئیں۔ ان کے ساتھی کوہ پیماوں نے منگل کو انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔ انہوں نے بدھ کے روز کہا کہ ڈی او ایس بی اور پوری جرمن اسپورٹس کمیونٹی لورا ڈہلمیئر کی موت پر سوگوار ہے۔ ہماری تعزیت ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہے۔

گلگت بلتستان کی علاقائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ کم بصارت اور خراب موسم کی وجہ سے مہم کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر تعینات نہیں کیا جا سکا۔ساتھی کوہ پیماوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں شامل ہیلی کاپٹر منگل کی صبح جائے وقوعہ پر پہنچ سکا۔ ڈہلمیئرکے مینجمنٹ کے ایک بیان کے مطابق، ایتھلیٹ نے خصوصی طور پر درخواست کی تھی کہ حادثے کی صورت میں، کوئی بھی انہیں بچانے یا ان کی لاش کو بازیافت کرنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande