پیرس،یکم اگست(ہ س)۔فرانس کے وزیرِ خارجہ ڑاں نول باروٹ نے جمعہ کو کہا ہے کہ فرانس 10 ٹن انسانی امداد پر مشتمل چار پروازیں اردن سے غزہ کے لیے بھیج رہا ہے۔باروٹ نے نشریاتی ادارے فرانس انفو کو بتایا، اس قابلِ مذمت صورتِ حال میں یہ ہنگامی امداد ہے لیکن پھر بھی کافی نہیں ہے۔ایک عالمی نگران نے منگل کو کہا تھا، غزہ کی پٹی میں قحط کے حالات سامنے آ رہے ہیں جن میں غذائیت کی قلت میں اضافہ اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی بھوک سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر اموات ہو رہی ہیں اور انسانی امداد کی رسائی سختی سے محدود ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan