رائے پور، 31 جولائی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے گدھیاری تھانہ علاقے میں دیر رات بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک دعائیہ میٹنگ میں مذہبی تبدیلی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا اور پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے بجرنگ دل کی شکایت پر اس معاملے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
گدھیاری پولیس اسٹیشن کے انچارج بھیکھلال چندراکر نے جمعرات کو بتایا کہ تھانہ علاقہ کے مرہ بھٹی علاقہ میں کل رات بجرنگ دل کے کارکنوں نے بھونیشور یادو نامی نوجوان کے گھر میں ہنگامہ برپا کیا اور اس پر دعائیہ میٹنگ کی آڑ میں مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگایا۔ پارٹی کارکنوں کا الزام ہے کہ ایک گھر میں دعائیہ میٹنگ کی آڑ میں تقریباً 60 سے 70 لوگوں کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ بجرنگ دل کی شکایت پر پانچ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی