(کابینہ) نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو چار سال کے لیے 2 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کو ایک اسکیم کے تحت مالی مدد فراہم کرے گی۔ این سی ڈی سی کو 2025-26 سے 2028-29 تک کی مدت کے لیے کل 2 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی این سی ڈی سی
کوآپریٹو


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کو ایک اسکیم کے تحت مالی مدد فراہم کرے گی۔ این سی ڈی سی کو 2025-26 سے 2028-29 تک کی مدت کے لیے کل 2 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی این سی ڈی سی اگلے چار سالوں میں کھلے بازار سے 20 ہزار کروڑ تک اکٹھا کر سکے گا۔ یہ فنڈ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو قرض دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ نے 2025-26 سے 2028-29 تک 4 سال کی مدت کے لیے 2 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مرکزی سیکٹر اسکیم 'نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو امداد فراہم کرنے' کو منظوری دی۔

مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے 13,288 کوآپریٹو سوسائٹیوں کے تقریباً 2.9 کروڑ ممبران کو براہ راست فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ ان کوآپریٹیو میں ڈیری، مویشی پالن، ماہی پروری، چینی، ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، اسٹوریج، کولڈ اسٹوریج، ورکرز اور خواتین کی زیر قیادت کوآپریٹیو شامل ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande