مرکز نے دہلی کو 821.26 کروڑ روپے کی خصوصی امداد دی
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 821.26 کروڑ روپے کی خصوصی امداد کی رقم کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مرکزی حکومت کی طرف سے 821.26 کروڑ روپے کی خصوصی امداد کی رقم منظور کرنے پر وزیر ا
مرکز نے دہلی کو 821.26 کروڑ روپے کی خصوصی امداد دی


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔

مرکزی حکومت نے دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 821.26 کروڑ روپے کی خصوصی امداد کی رقم کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مرکزی حکومت کی طرف سے 821.26 کروڑ روپے کی خصوصی امداد کی رقم منظور کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ اس رقم سے صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، پانی، ہاو¿سنگ، توانائی اور دہلی ماس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (ایم آر ٹی ایس) فیز IV سمیت 33 پروجیکٹ چلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ' وکست' کی قرارداد کو 'وکست دہلی' میں تبدیل کرنے کی سمت ایک بصیرت والا قدم ہے۔ دہلی حکومت ان پروجیکٹوں کو بروقت، شفاف اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 17 جولائی کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی تھی۔میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یقین دلایا تھا کہ مرکزی حکومت دہلی کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande