اے ایم یو کے ملاپورم سنٹر میں آئی سی پی آر کے اشتراک سے یوگ پروگرام کا اہتمام
اے ایم یو کے ملاپورم سنٹر میں آئی سی پی آر کے اشتراک سے یوگ پروگرام کا اہتمام علی گڑھ، 30 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملاپورم سنٹر میں انڈین کونسل آف فلاسوفیکل ریسرچ (آئی سی پی آر) کے اشتراک سے ’صحت و مسرت کے لیے یوگ‘ کے عنوان پر ایک با
اے ایم یو کے ملاپورم سنٹر میں آئی سی پی آر کے اشتراک سے یوگ پروگرام کا اہتمام


اے ایم یو کے ملاپورم سنٹر میں آئی سی پی آر کے اشتراک سے یوگ پروگرام کا اہتمام

علی گڑھ، 30 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملاپورم سنٹر میں انڈین کونسل آف فلاسوفیکل ریسرچ (آئی سی پی آر) کے اشتراک سے ’صحت و مسرت کے لیے یوگ‘ کے عنوان پر ایک بامقصد آگہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ سنٹر کی این ایس ایس اکائی کے زیر اہتمام منعقد ہ اس پروگرام میں این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر راگھول وی راجن نے شرکاء کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر فیصل کے پی ڈائریکٹر، اے ایم یو ملاپورم سنٹر نے کہا کہ یوگ محض جسمانی مشق نہیں بلکہ ذہنی بیداری، جذباتی استحکام اور روحانی ہم آہنگی حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار جناب محمد احزم خان نے کہا کہ آج کی تیزرفتار زندگی میں سکون حاصل کرنے کے لیے یوگ ایک نہایت موزوں راستہ ہے۔ سرکاری سدّھا اسپتال، ترواننتاپورم کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر متھن سی نے یوگ کی فلسفیانہ بنیادوں اور طبی فوائد پر ایک مفصل لیکچر دیا۔ اس کے بعد قومی آیوش مشن کی یوگ انسٹرکٹر محترمہ سلوچنا نے یوگ کی عملی مشق کرائی، جس میں شرکاء نے دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث سی نے اختتامی سیشن میں یوگ آسنوں کا مظاہرہ کیا اور شرکاء کی رہنمائی کی۔ پروگرام میں طلبہ اور اساتذہ کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔ نظامت کے فرائض مس حنا فاطمہ کے ٹی اور محمد ایاز نے انجام دئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande