وائی ایس آر کانگریس کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی
نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ ملک میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو مضبوط بنانے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں یووجن شرمک رایتھو (وائی ایس آر) کانگریس پارٹی کے ایک وفد ن
YSR Congress delegation meets Election Commission


نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ ملک میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو مضبوط بنانے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں یووجن شرمک رایتھو (وائی ایس آر) کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے وائی وی سبا ریڈی کی قیادت میں بدھ کو نئی دہلی کے نرواچن سدن میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور انتخابی اصلاحات اور عمل سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

وفد نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی سے تفصیلی بات چیت کی۔ یہ میٹنگ الیکشن کمیشن کی اس پہل کا حصہ ہے جس کے تحت وہ قومی اور ریاستی سطح کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بات چیت کر رہا ہے اور انتخابی عمل کو مزید شفاف، جامع اور قابل اعتماد بنانے کے لیے تجاویز جمع کر رہا ہے۔

کمیشن پہلے ہی کئی بڑی قومی جماعتوں سے ملاقاتیں کر چکا ہے۔ اس نے 6 مئی کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی، 8 مئی کو بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، 10 مئی کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری ایم اے بیبی، 13 مئی کو نیشنل پیپلز پارٹی کے صدر کونراڈ سنگما اور 5 مئی کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اسی سلسلے میں یکم جولائی کوترنمول کانگریس کی نمائندہ چندریما بھٹاچاریہ کی قیادت میںبھی ایک وفد نے کمیشن سے ملاقات کی تھی۔

اس سال کے شروع میں، کمیشن نے مارچ میں ملک بھر میں کل 4,719 آل پارٹی اجلاس انتخابات سے متعلق امور پر وسیع تر مشاورت کے لیے کیے تھے، جن میں 28,000 سے زیادہ سیاسی نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ ان میں سے 40 میٹنگیں چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای او)، 800 ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز (ڈی ای او) اور 3,879 الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر او)کے ذریعہ منعقد کی گئی تھیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande