ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے 27 ہفتے کے حمل کو ختم کرنے کے حکم پر روک لگا دی
نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے 16 سالہ عصمت دری کی شکار لڑکی کے 27 ہفتوں کے حمل کے اسقاط کے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ نے ایمس کی عرضی پر غور کرتے ہوئے پایا کہ اگر نابال
ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے 27 ہفتے کے حمل کو ختم کرنے کے حکم پر روک لگا دی


نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔

دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے 16 سالہ عصمت دری کی شکار لڑکی کے 27 ہفتوں کے حمل کے اسقاط کے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ نے ایمس کی عرضی پر غور کرتے ہوئے پایا کہ اگر نابالغ لڑکی کے اسقاط حمل اجازت دی جاتی ہے تو اس سے مستقبل میں لڑکی کی تولیدی صحت متاثر ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ اگر نابالغ عصمت دری کا شکار چاہے تو وہ اپنا بچہ کسی کو گود لینے کے لیے دے سکتی ہے۔ ہائی کورٹ نے ایمس اسپتال کو ہدایت دی کہ وہ لڑکی کی جسمانی اور ذہنی صحت کا مفت علاج کرے۔ اس کے علاوہ عدالت نے دہلی حکومت کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کو ہدایت دی کہ وہ دسویں جماعت تک پیدا ہونے والے بچے کی مفت تعلیم کا انتظام کرے۔

جمعرات کو سماعت کے دوران اٹارنی سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی نے ایمس کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ اگر لڑکی کا اسقاط حمل کردیا جاتا ہے تو مستقبل میں اس کی تولیدی صحت پر برا اثر پڑے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande