بھارت گورو ٹرین 28 جولائی کو پٹھانکوٹ سے جنوبی ہندوستان کے تیرتھ استھلوںکے لیے روانہ ہوگی
- تروپتی، رامیشورم، کنیا کماری سمیت بڑے مذہبی مقامات کا 13 دن کا دورہ نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ مذہبی مقامات کا سفر کرنے کے خواہشمند حضرات کے لیے سنہری موقع آنے والا ہے۔ انڈین ریلوے کی بھارت گورو ٹرین 28 جولائی کو پٹھانکوٹ کینٹ اسٹیشن سے جنوبی ہندوس
Bharat Gaurav train from Pathankot for South India pilgrimage


- تروپتی، رامیشورم، کنیا کماری سمیت بڑے مذہبی مقامات کا 13 دن کا دورہ

نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ مذہبی مقامات کا سفر کرنے کے خواہشمند حضرات کے لیے سنہری موقع آنے والا ہے۔ انڈین ریلوے کی بھارت گورو ٹرین 28 جولائی کو پٹھانکوٹ کینٹ اسٹیشن سے جنوبی ہندوستان کے سفر پر روانہ ہوگی۔ یہ خصوصی ٹرین 13 دن کے اس سفر میں عقیدت مندوں کو مشہور تیرتھ یاتری مقامات جیسے تروپتی، رامیشورم، مدورائی، کنیا کماری اور ملکارجن تک لے جائے گی۔ یہ سفر 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے جمعرات کو کہا کہ بھارت گورو ٹرین پٹھانکوٹ کینٹ اسٹیشن سے شروع ہوگی۔ اس کے بڑے بورڈنگ اسٹیشن جالندھر سٹی، لدھیانہ، چنڈی گڑھ، امبالہ کینٹ، کروکشیتر، کرنال، پانی پت، سونی پت، حضرت نظام الدین، متھرا، آگرہ کینٹ اور گوالیار ہوں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ عقیدت مند اس سفر میں شامل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سفر کے لیے تین زمروں میں نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ سلیپر کلاس کا کرایہ 30,135 روپے، 3اے سی اسٹینڈرڈ 43,370 روپے اور 2اے سی کمفرٹ 57,470 روپے فی شخص مقرر کیا گیا ہے۔ تمام شرحوں میں جی ایس ٹی شامل ہے۔ کرایہ سستا رکھنے کے باوجود سہولیات میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی ہے۔ سفری پیکج میں ٹرین کے ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ روزانہ ویج کھانا، آرام دہ رہائش، سیاحت کے لیے اے سی یا نان اے سی بس، ٹور ایسکارٹ، حفاظتی انتظامات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات شامل ہیں۔

کمار نے بتایا کہ یہ یاترا عقیدت مندوں کے لیے ایک انوکھا تجربہ ہو گا، جس میں انہیں نہ صرف جنوبی ہندوستان کے بڑے مندروں کی سیر کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ انڈین ریلوے کی طرف سے فراہم کی جا رہی سہولیات بھی انہیں ایک محفوظ، آرام دہ اور روحانی تجربہ فراہم کریں گی۔ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے اس اقدام کے تحت، عقیدت مندوں کو کفایتی قیمتوں پربہتر اور منظم سفر کا فائدہ ملے گا۔

اس سفر کے لیے بکنگ اور مزید معلومات کے لیے، دلچسپی رکھنے والے عقیدت مند ویب سائٹ www.irctctourism.com پر جا سکتے ہیں یا آئی آر سی ٹی سی کے چنڈی گڑھ کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande