ایرانی فوج اسرائیلی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
تہران، 03 جولائی (ہ س)۔ ایران نے کہا ہے کہ اس کی فوج اسرائیل کے کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران اپنی خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز اپنے وینزویلا کے ہم منصب ایوان گل پنٹو سے فون پر بات چیت میں اپنے مو
ایران


تہران، 03 جولائی (ہ س)۔ ایران نے کہا ہے کہ اس کی فوج اسرائیل کے کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران اپنی خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز اپنے وینزویلا کے ہم منصب ایوان گل پنٹو سے فون پر بات چیت میں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

ایرانی حکومت کی اسلامی ترقیاتی تنظیم کی خبر رساں ایجنسی مہر نے خبر دی ہے کہ عراقچی نے ایوان گل پنٹو کے ساتھ مغربی ایشیا کے خطے میں اسرائیلی حکومت اور ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کے بعد ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلی ایرانی سفارتکار نے اسرائیل اور امریکی فوجی جارحیت کی مذمت کرنے پر وینزویلا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ عراقچی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے جارحیت میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس گفتگو میں وینزویلا کے وزیر خارجہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوست ملک کی حیثیت سے وینزویلا ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'تسنیم نیوز' کی خبر کے مطابق پاسداران انقلاب سے وابستہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے ایران کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایران ہمیشہ کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف کھڑا رہے گا اور اپنی سرزمین کا ایک حصہ بھی چھیننے نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہم نے ہمیشہ جارحیت اور حملوں کا سامنا کیا ہے۔ ہم نے سب سے بڑا اور تباہ کن جواب دیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande