ریاض ،03جولائی (ہ س )۔
سعودی عرب نے قابض اسرائیلی حکام کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ کا مطالبہ عالمی قراردادوں کے منافی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنانے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا تاکہ وہ اپنے جائز حقوق حاصل کرسکیں۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق میں1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا قیام شامل ہے، ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اس مو¿قف کو مملکت کا مستقل اور غیر متزلزل اصول قرار دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ