داماد نے ساس اور سسر کا قتل کر دیا
لکھنو، 3 جولائی (ہ س)۔ عالم باغ تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات داماد نے سسر اور ساس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) آشیش شریواستو نے بتایا کہ عالم باغ تھانہ کے تحت گڑ
قتل کی علامتی تصویر


لکھنو، 3 جولائی (ہ س)۔ عالم باغ تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات داماد نے سسر اور ساس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) آشیش شریواستو نے بتایا کہ عالم باغ تھانہ کے تحت گڑھی کنورا کے قریب رہنے والے انترام (75) اور ان کی بیوی آشا دیوی (73) کو ان کے داماد جگدیپ نے چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ جگدیپ اور اس کی بیوی پونم کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ اس سے ناراض پونم اپریل سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ بدھ کی شام نوجوان اپنی بیوی کو لینے اپنے سسرال آیا تھا جہاں دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ مداخلت کرنے پر داماد نے ساس اور سسر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد جب ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تو لوگوں نےپکڑ کر مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد نوجوان نے اپنی ساس اور سسر کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande