بیس سال سے مفرور میڈیکل داخلہ فراڈ کا ملزم گرفتار۔
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں 20 سال سے مفرور ملزم راجیش راجپوت (63) کو سہارنپور، یوپی سے گرفتار کیا ہے۔ یہ ملزم 2004 میں ایک ڈاکٹر کو ایم بی بی ایس میں داخلہ دلانے کے نام پر 4 لاکھ روپے کا دھوکہ د
فراڈ


نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں 20 سال سے مفرور ملزم راجیش راجپوت (63) کو سہارنپور، یوپی سے گرفتار کیا ہے۔ یہ ملزم 2004 میں ایک ڈاکٹر کو ایم بی بی ایس میں داخلہ دلانے کے نام پر 4 لاکھ روپے کا دھوکہ دینے کے کیس میں مطلوب تھا۔

کرائم برانچ کے ڈی سی پی ہرش اندورا نے بتایا کہ شکایت کنندہ ڈاکٹر آر.سی. موہر نے 2004 میں پولیس کو بتایا تھا کہ کچھ لوگوں نے اخبار میں ایک اشتہار شائع کیا تھا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ این جی او آپریٹر ہیں اور ایم بی بی ایس میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت سیٹ دلانے کا وعدہ کرکے 4 لاکھ ہڑپ لیے۔ متاثرہ کے بیان پر تھانہ شالیمار باغ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اکنامک آفینس ونگ کیس کی تحقیقات کر رہا تھا۔

راجیش کو ابتدائی طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن ضمانت ملنے کے بعد وہ فرار ہوگیا اور عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ فروری 2006 میں عدالت نے انہیں مفرور قرار دے دیا۔

ڈی سی پی کے مطابق کرائم برانچ کو عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔ دریں اثنا، 01 جولائی کو، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، پولس ٹیم نے ایک پرائیویٹ گاڑی میں سہارنپور میں چھاپہ مارا۔

مقامی لوگوں سے تعاون نہ ملنے کے باوجود ٹیم نے ملزم کو اس کے گھر سے ٹریس کیا۔ پہلے تو اس نے اپنی شناخت چھپائی لیکن دہلی لانے کے بعد اس نے سخت پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس ریکارڈ سے اس کی شناخت کی تصدیق ہوگئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande