وارانسی: بڑاگاوں پولیس نے ایک گائے کے اسمگلر کو انکاونٹر میں پکڑا، اسپتال بھیجا گیا
وارانسی، 15 جولائی (ہ س)۔ بڑاگاوں پولیس نے منگل کی صبح گائے کے اسمگلر ریاض عرف بلہ کو پھلوریہ کمبھ پور موڑ پر ایک انکاونٹر میں پکڑ لیا۔ تاہم گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس ٹیم نے اسمگلر سے ایک غیر قانونی پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد کر کے اسے عل
Varanasi: Baragaon police caught cow smuggler in encounter


وارانسی، 15 جولائی (ہ س)۔ بڑاگاوں پولیس نے منگل کی صبح گائے کے اسمگلر ریاض عرف بلہ کو پھلوریہ کمبھ پور موڑ پر ایک انکاونٹر میں پکڑ لیا۔ تاہم گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس ٹیم نے اسمگلر سے ایک غیر قانونی پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد کر کے اسے علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ انکاونٹر کی اطلاع ملتے ہی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔

اے سی پی پنڈرا پرتیک کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولیس ٹیم کو نگرانی کے ذریعے اطلاع ملی کہ مویشیوںکا اسمگلر ریاض عرف بلہ ولد اچھے لال ساکن محمد پور، تھانہ برسٹھی، ضلع جونپور پھلوریہ کی طرف آرہا ہے۔ پولیس ٹیم نے جلدی سے کمبھ پور موڑ کو گھیرے میں لے لیا۔ اسی دوران اسمگلر کو آتے دیکھا گیا۔ خود کو پولیس ٹیم کے گھیرے میں دیکھ کرا سمگلر نے اپنے بیگ سے غیر قانونی پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ پولیس ٹیم نے اپنے دفاع میں کم سے کم طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ جس میں اسمگلر گولی لگنے کے بعد نیچے گر گیا۔ پولیس ٹیم نے ملزم کو پکڑ لیا۔

اے سی پی پنڈرا نے بتایا کہ اس سے پہلے 09 جولائی کو وہ ایک انکاونٹر میں پولیس ٹیم کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے 09 گائیں برآمد ہوئیں۔ پوچھ گچھ کے دوران ریاض عرف بلہ نے پولیس ٹیم کو بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے گائے کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور ماضی میں کئی بار جیل بھی جا چکا ہے۔ وہ مختلف جگہوں پر مکان کرائے پر لے کر اپنی جگہ بدلتا رہتا ہے۔

بلہ نے بتایا کہ وہ گووند سنگھ (ساکن درولی، بھبھوا، بہار) کے لیے کام کرتا ہے، جو مختلف گاڑیوں کے مالکان سے جھوٹ بول کر گاڑیاں کرایے پر لیتا ہے اور انہیں گائے کی اسمگلنگ کے لیے دستیاب کراتا ہے۔ وہ انکاونٹر میں پولیس سے فرار ہونے کے بعد روپوش تھا۔ پھر گووند سنگھ کے کہنے پر وہ اسلم (ساکن سادھو کوٹیا، تھانہ مرزامراد) کے ساتھ ایک اور کھیپ لے جانے کے لئے بنارس آیا، لیکن پولیس نے پکڑ لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ریاض نے لالو یادو (کسمورا)، دھرمیندر یادو (کھراون) اور ارون کمار پٹیل ( بھرت پور) کے نام ظاہر کیے جو اس کے ساتھ گائے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande