منی پور کے سینا پتی میں منشیات کا اسمگلر 24 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار
امپھال، 17 جولائی (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو سینا پتی میں تقریباً 24 لاکھ روپے کی مشتبہ ڈبلیو وائی نشہ آور گولیوں کی ایک بڑی کھیپ کے ساتھ ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت مکاکامیوم فردوس شریف (26) ک
جرم


امپھال، 17 جولائی (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو سینا پتی میں تقریباً 24 لاکھ روپے کی مشتبہ ڈبلیو وائی نشہ آور گولیوں کی ایک بڑی کھیپ کے ساتھ ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت مکاکامیوم فردوس شریف (26) کے طور پر کی گئی ہے جو امپھال مشرقی ضلع کے یاریپک ٹولیہال آوانگ لیکائی کا رہنے والا ہے، جسے سینا پتی ضلع میں ٹی کھلن ناکہ چوکی پر روکا گیا اور تلاشی کے دوران اس سے ڈبلیو وائی کی نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ یہ گرفتاری علاقے میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے معمول کی گاڑیوں کے معائنہ کے دوران کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ اسمگلر کے قبضے سے 29,974 مشتبہ ڈبلیو وائی گولیاں برآمد کی گئیں جن کی 50 پیکٹوں میں صفائی کے ساتھ پیک کیا گیا تھا، جن کی مارکیٹ قیمت 24 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہنڈائی آئی20 کار، اس کی چابیاں اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ایک ایپل آئی فون، ایک آدھار کارڈ اور ایک ووٹر شناختی کارڈ بھی اسمگلر سے برآمد ہوا ہے۔

ضبط شدہ منشیات اور دیگر اشیاء کو پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ضبط کر لیا ہے۔ ملزم سے ابھی بھی پوچھ گچھ جاری ہے اور حکام کو شبہ ہے کہ وہ علاقے میں منشیات کی تقسیم کے ایک بڑے نیٹ ورک میں ملوث ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande