چنڈی گڑھ، 17 جولائی (ہ س)۔
محکمہ کسٹم نے امرتسر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں سے 968.47 گرام سونا ضبط کیا ہے۔ برآمد ہونے والے سونے کی مارکیٹ قیمت 96 لاکھ 75 ہزار بتائی جاتی ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق دونوں مسافر کولکاتہ سے انڈیگو کی پرواز میں امرتسر پہنچے تھے۔ انہیں شک کی بنیاد پر ائیرپورٹ پر روک کر اچھی طرح سے تفتیش کی گئی۔ دونوں نے بہت چالاکی سے سونا چھپا رکھا تھا۔ جب حکام نے سونا ضبط کیا تو مسافروں نے اس کے ذریعہ کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں دیں۔ محکمہ کسٹم نے مقدمہ درج کرکے سونا قبضے میں لے لیا اور دونوں مسافروں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ کسی منظم اسمگلنگ ریکیٹ کا حصہ ہو سکتا ہے، جو گھریلو راستوں سے اسمگلنگ کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ