چنڈی گڑھ، 17 جولائی (ہ س)۔
بی ایس ایف نے بھارت پاک سرحد پر پاکستان سے ڈرون کے ذریعے گرائی گئی ہیروئن کے 15 پیکٹ برآمد کیے ہیں۔ برآمد ہونے والی 7.5 کلو ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ فیروز پور میں حسینی والا سرحد سے متصل ٹینڈی والا اور جلوک گاو¿ں کے قریب سے گزرنے والی ستلج ندی کے کنارے ایک کھیت سے ہیروئن کے 15 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ رات گئے پاکستانی ڈرون نے ہیروئن کے پیکٹ کی کھیپ گرائی تھی۔ بی ایس ایف کو ڈرون کی نقل و حرکت کا علم ہوا تھا۔ جمعرات کی صبح بی ایس ایف اور پولیس نے متعلقہ مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ زرد ٹیپ میں لپٹی ہیروئن کے 15 پیکٹ پڑے ہوئے ملے اور ایک پیکٹ کا وزن تقریباً آدھا کلو بتایا جاتا ہے۔ بی ایس ایف نے دیگر مقامات پر بھی تلاشی مہم شروع کی ہے کیونکہ وہاں سے ہیروئن کے مزید پیکٹ ملنے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ