جھگڑا ختم کرانے گئے دکاندار پر فائرنگ، ملزم گرفتار
مشرقی سنگھ بھوم، 16 جولائی (ہ س)۔ مانگو کے جواہر نگر روڈ نمبر 9 پر منگل کی رات دیر گئے بچوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کرناایک دکاندار کے لئے جان لیوا ثابت ہوا، جب اس پر سرعام فائرنگ کر دی گئی۔ لوگوں نے ملزم کالا بابو کو پکڑ کر پولیس کے حوا
Firing on shopkeeper while pacify quarrel, accused arrested


مشرقی سنگھ بھوم، 16 جولائی (ہ س)۔ مانگو کے جواہر نگر روڈ نمبر 9 پر منگل کی رات دیر گئے بچوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کرناایک دکاندار کے لئے جان لیوا ثابت ہوا، جب اس پر سرعام فائرنگ کر دی گئی۔ لوگوں نے ملزم کالا بابو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مانگو تھانہ کے علاقے جواہر نگر روڈ نمبر 9 پر منگل کی رات اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا، جب بچوں کے درمیان لڑائی میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے والے دکاندار پر گولی چلا دی گئی۔ ساکچی سانا کمپلیکس میں کتابوں کی دکان چلانے والے محمد سیف اللہ معمول کے مطابق دکان بند کرکے واپس آرہے تھے۔ راستے میں انہوں نے کچھ لڑکوں کو آپس میں لڑتے دیکھا۔ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے لڑائی کو ختم کرانے کی کوشش کی لیکن پھر لڑائی کرنے والے گروپ کے لڑکوں نے کالا بابو نامی نوجوان کو فون کر کے بلا لیا۔ پہنچتے ہی کالا بابو نے محمد سیف اللہ پر گولی چلا دی۔ غنیمترہی کہ گولی کسی کو نہیں لگی۔

فائرنگ کی آواز سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے اور بھاگ رہے کالا بابو کو پکڑ کر اس کی پٹائی کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی بھولا پرساد نے بتایا کہ ملزم کالا بابو بکرے چور گینگ سے وابستہ ہے جس کا سرغنہ بِلا نامی بدمعاش ہے۔ پولیس نے اسلحے کی برآمدگی اور گینگ کی سرگرمیوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande