بہار کے نوادہ میں ندی سے 36 سالہ نوجوان کی لاش برآمدپٹنہ، 02 جولائی (ہ س)۔ بہار کے نوادہ ضلع کے بند تھانہ علاقے کے تحت سکری ندی سے بدھ کی صبح ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت راجو روی داس 36 سالہ ولد شیوبالک رویداس کے طور پر کی گئی ہے۔نوجوان کو اینٹ اور پتھروں سے کچل کر ہلاک کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی بند تھانہ انچارج چندن کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا۔ راجو ہریانہ میں اینٹ کے بھٹے پر مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا اور تقریباً 10 دن پہلے گاؤں واپس آیا تھا۔ متوفی کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔راجو کی ماں چھتیا دیوی نے بتایا کہ منگل کی شام کچھ لوگ ان کے بیٹے کو گھر سے بلا کر لے گئے، جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔ اس نے شبہ ظاہر کیا کہ اسے پہلے سے طے شدہ سازش کے تحت بلایا گیا اور قتل کیا گیا۔ تھانہ انچارج چندن کمار نے بتایا کہ بیوی کے واپس آنے کے بعد اس کے بیان کی بنیاد پر مختلف نکات پر تفتیش کی جائے گی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan