ڈابر چیون پراش کے خلاف گمراہ کن اشتہارات نہیں چلا سکتی رام دیو کی کمپنی: ہائی کورٹ
نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ بابا رام دیو کو جھٹکا دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے ان کی کمپنی پتنجلی آیوروید کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈابر چیون پراش کے خلاف کوئی بھی گمراہ کن یا منفی اشتہار نشر نہ کرے۔ جسٹس منی پشکرنا کی سربراہی والی بنچ نے یہ عبوری حکم جاری
Ramdev company cannot run ad against Dabur: High Court


نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ بابا رام دیو کو جھٹکا دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے ان کی کمپنی پتنجلی آیوروید کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈابر چیون پراش کے خلاف کوئی بھی گمراہ کن یا منفی اشتہار نشر نہ کرے۔ جسٹس منی پشکرنا کی سربراہی والی بنچ نے یہ عبوری حکم جاری کیا۔ کیس کی اگلی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔

یہ عرضی ڈابر انڈیا نے دائر کی ہے۔ سماعت کے دوران ڈابر انڈیا کے وکیل سندیپ سیٹھی نے الزام عائد کیا کہ بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی آیوروید اپنے اشتہارات کے ذریعے چیون پراش کو غلط طریقے سے بدنام کر کے صارفین کو گمراہ کر رہی ہے۔ پتنجلی نے گمراہ کن اور جھوٹے دعوے کرکے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ صرف وہی ہے جو حقیقی آیورویدک چیون پراش بناتا ہے۔ عدالت نے دسمبر 2024 میں سمن جاری کیا تھا، لیکن اس کے باوجود پتنجلی نے ایک ہفتے میں 6182 گمراہ کن اشتہارات نشر کیے تھے۔

ڈابر کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ پتنجلی آیوروید ڈابر کیمصنوعات کو عام کہہ کر اس کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اشتہارات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پتنجلی کا چیون پراش 51 سے زیادہ جڑی بوٹیوں سے بنا ہے، جب کہ حقیقت میں اس میں صرف 47 جڑی بوٹیاں ہیں۔ ڈابر نے الزام عائد کیا ہے کہ پتنجلی کے پروڈکٹ میں پارہ پایا گیا ہے، جو بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

قبل ازیں ہائی کورٹ نے روح افزا کیس میں بابا رام دیو کی ان کے متنازعہ بیان پر سر زنش کی تھی۔ ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد بابا رام دیو نے کہا تھا کہ وہ متنازعہ بیان سے متعلق تمام ویڈیوز کو ہٹا دیں گے۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ بابا رام دیو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور اپنی ہی دنیا میں رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande