جکارتہ، 3 جولائی (ہ س)۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے تین افراد ہلاک اور 58 لاپتہ ہوگئے۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لاپتہ مسافروں کو تلاش کر رہی ہے۔ ٹیم نے چار افراد کو بچا لیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق کشتی کو حادثہ بدھ کی نصف شب سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔ ایک سینئر ریسکیو اہلکار نے آج صبح تصدیق کی۔ بالی میں سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ کے مطابق کشتی بالی اور مشرقی جاوا صوبے کے درمیان سمندری سرحد پر اونچی لہروں سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی۔ انہوں نے کہا کہ تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چار دیگر کو زندہ بچا لیا گیا۔
یہ کشتی مشرقی جاوا کے بنیوانگی ریجنسی کی بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی بالی کے جمبرانا ریجنسی کے گلیمانوک گاؤں کی بندرگاہ پر جا رہی تھی کہ اچانک اونچی لہروں کی وجہ سے الٹ گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بالی اور مشرقی جاوا دونوں کی ٹیمیں اس آپریشن میں شامل ہیں۔ حادثے کے وقت کشتی میں 53 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد