عام آدمی پارٹی بہار میں تنہا الیکشن لڑے گی: اروند کیجریوال
گاندھی نگر، 3 جولائی (ہ س)۔ بہار میں انتخابات سے پہلے ہی انڈیا اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔ اروند کیجریوال جنہوں نے اتحاد کی تشکیل کے وقت لالو پرساد یادو کے پاؤں چھو کر ان کا آشیرواد حاصل کیا تھا، نے اعلان کیا ہے کہ ان کی عام آدمی پارٹی بہار میں اکیلے الیکشن لڑ
کیجریوال


گاندھی نگر، 3 جولائی (ہ س)۔ بہار میں انتخابات سے پہلے ہی انڈیا اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔ اروند کیجریوال جنہوں نے اتحاد کی تشکیل کے وقت لالو پرساد یادو کے پاؤں چھو کر ان کا آشیرواد حاصل کیا تھا، نے اعلان کیا ہے کہ ان کی عام آدمی پارٹی بہار میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔ گجرات کے دو روزہ دورے پر احمد آباد پہنچنے والے اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ انڈیا نامی اتحاد صرف لوک سبھا انتخابات تک تھا۔

کیجریوال نے مزید کہا کہ کانگریس اب گجرات میں ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ کانگریس اس حقیقت کو ویساوادر ضمنی انتخاب میں جانتی تھی، پھر بھی اس نے ہمیں ہرانے اور بی جے پی کو جتوانے کی پوری کوشش کی۔ اس کے باوجود ہم کانگریس سے الگ لڑے اور تین گنا زیادہ ووٹوں سے جیت گئے۔ اس سے گجرات کے لوگوں نے سیدھا پیغام دیا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کا واحد متبادل عام آدمی پارٹی ہے۔ ویساوادر کا نتیجہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام نے ہمیں متبادل کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ اب بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔ ہم آئندہ بھی گجرات میں الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ دہلی میں شکست پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاو آئے گا۔ کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں دوبارہ ہماری حکومت بنے گی۔

بدھ کو 'گجرات جوڑو ممبرشپ مہم' شروع کرنے والے کیجریوال نے کہا کہ اس کے تحت ہمارے کارکن گھر گھر جا کر لوگوں کو پارٹی سے جوڑیں گے۔ عام آدمی پارٹی اب گجرات میں آگئی ہے۔ لوگ عام آدمی پارٹی کو متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جس طرح ویساوادر میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ یہ ماحول، یہ غصہ پورے گجرات کے لوگوں کے اندر ہے۔ میں نے کئی جگہوں پر لوگوں سے بات کی۔ لوگوں میں ایک ہی قسم کا غصہ ہے۔ ویساوادر میں بھی یہی غصہ دیکھنے میں آیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande