یونیورسٹی ہاسٹلز کا معائنہ کرنے کے لیے قانون سازوں کی نئی کمیٹی
ممبئی، 29 جولائی (ہ س) مہاراشٹر کے محکمہ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم نے ممبئی یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں بنیادی سہولیات کے معائنہ کے لیے ایک نو رکنی اعلیٰ سطحی قانون ساز کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی تشکیل کا فیصلہ ریاستی وزیر تعلیم کی
یونیورسٹی ہاسٹلز کا معائنہ کرنے کے لیے قانون سازوں کی نئی کمیٹی


ممبئی، 29 جولائی (ہ س) مہاراشٹر کے محکمہ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم نے

ممبئی یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں بنیادی سہولیات کے معائنہ کے لیے ایک نو رکنی اعلیٰ

سطحی قانون ساز کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی تشکیل کا فیصلہ ریاستی وزیر تعلیم کی

جانب سے اسمبلی اور کونسل میں دی گئی یقین دہانیوں کے بعد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک

سرکاری قرارداد جاری کی گئی ہے۔

کمیٹی میں

ایم ایل سی پروین دریکر کو صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایم ایل سی انیل

پراب، نرنجن داوکھرے، منیشا کیاندے، ملند نارویکر، اور ایم ایل اے سنیل پربھو، منگیش

کڈلکر، شیکھر نکم بطور رکن شامل کیے گئے ہیں۔ ممبئی ڈویژن کے ہائیر ایجوکیشن کے ڈویژنل

جوائنٹ ڈائریکٹر کو کمیٹی کا ممبر سکریٹری اور رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی

کے ذمے کلینا کیمپس میں واقع نیو گرلز ہاسٹل اور میرین پوائنٹ پر میڈم کاما خواتین

ہاسٹل کی موجودہ سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کرنا ہوگا۔ یہ اقدام جولائی

2024 میں میگھنا ساکور بوڈیکر اور جولائی 2025 میں ملند نارویکر کی جانب سے قانون

ساز ایوانوں میں اٹھائے گئے سوالات کے تناظر میں کیا گیا ہے، جن میں دونوں ہاسٹلوں

میں سہولیات کی عدم موجودگی پر سوال اٹھائے گئے تھے۔

ڈویژنل

جوائنٹ ڈائریکٹر کو تمام ارکان سے رابطہ کرکے دونوں ہاسٹلز کے دورے کا شیڈول طے

کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور تجاویز حکومت کو تشکیل کے دو

ماہ کے اندر پیش کرنی ہوں گی۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande