نجیب آباد میں ’عالمی یوم التہاب کبد‘ پر بعنوان ’امراض جگر اور علاج‘ کانفرنس کا انعقاد
ویکسین کے استعمال سے ہیپاٹائٹس ’بی‘ پر قابو پانا ا?سان: ڈاکٹر اودھیش وشسٹبجنور، 29 جولائی(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (ضلع بجنور) اور نیما (ضلع بجنور) کے اشتراک سے نجیب آباد میں ’عالمی یوم التہاب کبد‘ کی مناسبت سے یک روزہ کانفرنس بعنوان ’امراض ج
نجیب آباد میں ’عالمی یوم التہاب کبد‘ پر بعنوان ’امراض جگر اور علاج‘ کانفرنس کا انعقاد


ویکسین کے استعمال سے ہیپاٹائٹس ’بی‘ پر قابو پانا ا?سان: ڈاکٹر اودھیش وشسٹبجنور، 29 جولائی(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (ضلع بجنور) اور نیما (ضلع بجنور) کے اشتراک سے نجیب آباد میں ’عالمی یوم التہاب کبد‘ کی مناسبت سے یک روزہ کانفرنس بعنوان ’امراض جگر اور علاج‘ پروفیسر محمد ادریس (سابق پرنسپل اے اینڈ یو طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی) منعقد ہوئی۔ پروفیسر ادریس نے خطاب میں کہا کہ طب یونانی میں صدیوں سے رائج امراض جگر کی ادویات سے آج بھی لوگ بڑے پیمانے پر استفادہ کر رہے ہیں۔ معجون دبیدالورد، دوالکرکم کبیر، عرق کاسنی، عرق مکوہ، اور حب کبد نوشادری امراض جگر کے لیے استعمال ہونے والی مرکب دوائیں بہت عام ہیں۔ لیکن بہتر نتیجہ حاصل کرنے کے لیے مفردات کا استعمال ترجیحی طور پر ہونا چاہیے۔ مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ ہمدرد کے سابق ڈین یونانی پروفیسر سیّد محمد عارف زیدی نے تحفظی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جبکہ مہمان ذی وقار پنڈت چندر کانت ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے ایم ڈی ڈاکٹر اودھیش وشسٹ نے اس بات پر زور دیا کہ جھولاچھاپ ڈاکٹروں سے انجکشن لینے سے گریز کیا جائے اور ہیپاٹائٹس ’بی‘ پر قابو پانے کے لیے سرکاری سطح پر زیادہ سے زیادہ ویکسنیشن کی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں بیداری کی کمی کے سبب بہ مشکل تمام چھ فیصد لوگ ہی ہیپاٹائٹس ’بی‘ وائرس سے بچاﺅ کے لیے ویکسین کا استعمال کرپاتے ہیں۔ اگر یہ سہولت سرکاری سطح پر دستیاب ہو تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر سابق ممبر سی سی ا?ئی ایم ہماچل پردیش اور ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ہماچل پردیش کے صدر ڈاکٹر الیاس مظہر حسین نے بھی اظہار خیال کیا اور تحفظی و سماجی اعتبار سے عوام میں بیداری لانے پر زور دیا۔

ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے تنظیمی امور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دستورالعمل کے مطابق ڈسپلن میں رہتے ہوئے رضاکارانہ خدمات سے دین اور دنیا کی بھلائی حاصل ہوتی ہے نیز تنظیم کے اغراض و مقاصد کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا?ج لوگ بڑے پیمانے پر شراب نوشی اور ملاوٹی گھی تیل اور مصالحہ کے استعمال کے سبب امراض جگر، خاص طور سے فیٹی لیور کے مرض میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی (لیگل ایڈوائزر، ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مریض کو کسٹمر سمجھ کر علاج نہ کیا جائے بلکہ طبی اصولوں اور اخلاقی اقدار کے تحت ہمدردی کے ساتھ علاج کیا جائے۔ ضلع بجنور کے نیما صدر ڈاکٹر سلیمان صدیقی اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ضلع بجنور کے جنرل سکریٹری اور پروگرام کے کوا?رڈی نیٹر ڈاکٹر محمد دانش نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار نبھایا نیز تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande