دہشت گردی سے متاثرین کو ایل جی نے نوکری کے تقریری نامے سونپے
دہشت گردی سے متاثرین کو ایل جی نے نوکری کے تقریری نامے سونپے جموں، 29 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے 80 لواحقین کو سرکاری نوکریوں کے تقرری نامے فراہم کیے، جسے برسوں سے انصاف کے من
LG


دہشت گردی سے متاثرین کو ایل جی نے نوکری کے تقریری نامے سونپے

جموں، 29 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے 80 لواحقین کو سرکاری نوکریوں کے تقرری نامے فراہم کیے، جسے برسوں سے انصاف کے منتظر ان خاندانوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ جموں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ، ادھمپور اور ریاسی کے ان خاندانوں نے برسوں تک درد و تکلیف جھیلی، مگر ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے انہیں خاموش کرایا گیا اور ان کی فریادوں کو نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ان خاندانوں کو وہ تقرری نامے دیے جا رہے ہیں جو انہیں بہت پہلے ملنے چاہیے تھے۔ ان کے پیاروں کی قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا، مگر ہم نے ان کے کھوئے ہوئے حق کو بحال کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی فائلیں برسوں تک سرکاری دفاتر میں خاک چاٹتی رہیں، اور محض وعدوں پر ٹالا گیا۔ اب یہ انتظار ختم ہوا ہے۔ ہم ان شہید شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں کو عزت و وقار کے ساتھ بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پروردہ دہشت گردی نے جموں و کشمیر میں عام شہریوں پر ناقابلِ بیان مظالم ڈھائے، جبکہ ایک مخصوص بیانیے کے تحت فوج اور پولیس کو ظالم اور دہشت گردوں کو مظلوم بنا کر پیش کیا گیا۔ ایل جی نے واضح کیا کہ ہماری سیکورٹی فورسز، فوج اور پولیس پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی اور اس کے پشت پناہوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر دم لیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande