کٹھوعہ کے راجباغ علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد تلاشی کاروائی
جموں, 29 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے راجباغ علاقے میں تین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق پیر کی رات ایک مقامی خاتون نے مشتبہ افراد کو دیکھنے کی اطلاع دی
Search operation


جموں, 29 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے راجباغ علاقے میں تین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق پیر کی رات ایک مقامی خاتون نے مشتبہ افراد کو دیکھنے کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد سیکورٹی ادارے فوری حرکت میں آ گئے۔

فوج، پولیس اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) پر مشتمل مشترکہ ٹیم علاقے میں تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ہائی وے اور دریائے اُجھ کے اطراف نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ دریائے اُجھ کو سرحد پار دراندازی کے ممکنہ راستے کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز تمام پہلوؤں پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار و محتاط رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا غیر معمولی حرکت کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن یا سیکورٹی اہلکاروں کو دیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande