علی گرھ میں آج بھی نہیں ملی لوگوں کو گرمی سے راحت
علی گڑھ, 29 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ میں آج بھی موسم ابر لود رہا مگر مرطوب گرمی کے باعث نظام زندگی متاثر رہی ، لوگ بارش کی امید سے شام تک آسمان پر چھائے بادلوں کو دیکھتے رہے لیکن مایوسی ہاتھ لگی ۔ صبح سے ہی آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ صبح کی سیر
علی گرھ میں آج بھی نہیں ملی لوگوں کو گرمی سے راحت


علی گڑھ, 29 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ میں آج بھی موسم ابر لود رہا مگر مرطوب گرمی کے باعث نظام زندگی متاثر رہی ، لوگ بارش کی امید سے شام تک آسمان پر چھائے بادلوں کو دیکھتے رہے لیکن مایوسی ہاتھ لگی ۔ صبح سے ہی آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ صبح کی سیر کے لیے نکلے تو گرمی سے راحت ملی ، مگرواپسی کے دوران پسینے میں بھیگ گئے۔ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، رام گھاٹ روڈ، جواہر پارک اور دیگر کالونیوں کے پارکوں میں بھی لوگ بے چین نظر آئے۔ ہوا نہ چلنے کے باعث فضا میں نمی تھی، جسکے باعث لوگ باہر نکلتے ہی پسینے میں بھیگتے دکھائی دینے لگے۔ دوپہر کے وقت راہگیروں کو شدید گرمی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہی صورتحال مسعود آباد اور سوتمل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی نظر آئی ۔ کچھ اپنے کو گرمی سے بچانے کے لیے رومال اور تولیوں سے پسینہ پونچھتے ہوئے نظر آئے، جبکہ کچھ اپنے منہ دھوتے نظر آئے۔ وہ چھتری وغیرہ سے اپنے سروں کو دھوپ سے بچاتے نظر آئے۔ شام تک موسم گرم رہا۔ لوگ بارش کی دعا کرتے نظر آئے ۔وہیں بارش نہ ہونے سے کسان فکر مند ہیں، کیونکہ دھان کی فصل کے لیے ابھی بہت زیادہ آبپاشی کی ضرورت ہے، اور کسان ٹیوب ویل وغیرہ چلا کر کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر مجبور ہیں

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande