مانسون اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاستی درجہ مل سکتا ہے۔عمر عبداللہ
جموں، 29 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ مانسون اجلاس کے دوران ریاست کو دوبارہ ریاستی درجہ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سیشن کے اختتام تک اس معاملے میں پیش رفت نہ ہوئی تو وہ اس پر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
دوسری جانب، جموں و کشمیر کانگریس نے یکم اگست سے ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں 9 سے 21 اگست تک تمام اضلاع میں سلسلہ وار بھوک ہڑتالیں شامل ہوں گی۔
پارٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے بتایا کہ 5 اگست کو کانگریس اسے یومِ سیاہ کے طور پر منائے گی اور جموں و سری نگر سمیت تمام ضلعی دفاتر میں دھرنے دیے جائیں گے۔کیونکہ 5 اگست کو ہی ریاست کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے آپریشن سندور کے دوران والدین کھونے والے بچوں کی کفالت کا ذمہ بھی اٹھایا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر