حیدرآباد 29 جولائی (ہ س)۔ وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ عوام کے آشیرواد سے قائم ہونے والی کانگریس حکومت کئی فلاحی اقدامات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے آرٹی سی بسوں میں مفت سفرکے تحت اب تک 200 کروڑ مفت ٹکٹیں دی جاچکی ہیں جن کی مالیت 6800 کروڑروپے ہے۔حکومت 200 یونٹس تک مفت بجلی سپلائی کررہی ہے جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رعیتوبھروسہ اسکیم، قرض معافی، اورباریک چاول کےلیے500 روپے بونس بھی فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کواندرماں مکانات فراہم کیے جارہے ہیں۔ سابق حکومت نے حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کولورمیں مکانات تعمیر کیے تھے جہاں لوگوں کی ملازمتیں نہیں ہیں، اسی لیے حکومت اب ایسے مقامات پر ہی مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جہاں عوام رہائش پذیرہیں۔اراضی رکھنے والوں کومکان کی منظوری دی جا رہی ہے اورجن کے پاس اراضی نہیں ہے، ان کے لیے بھی منصوبہ بنایا جارہاہے۔
حیدرآباد کے جوبلی ہلزمیں کانگریس لیڈران محمداظہرالدین اورنوین یادو کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقوں میں نئے راشن کارڈس جاری کیے جارہے ہیں۔ تقریباً 50 ہزارراشن کارڈس کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے اور ان کی تقسیم جلد کی جائے گی۔ یہ تمام کارڈزاہلیت کی بنیادپرجاری کیے گئے ہیں، سیاسی مداخلت نہیں کی گئی۔ ریاست کی تشکیل کے بعد گزشتہ دس برسوں میں ایک بھی نیا راشن کارڈ جاری نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے گرلزاوربوائزگُرُوکل اسکولوں میں میس چارجس میں اضافہ کیا ہے اور باریک چاول صرف امیروں کے لیے نہیں بلکہ غریبوں میں بھی تقسیم کیاجارہاہے۔ حیدرآباد شہر کی ترقی کے لیے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، متعدد فلائی اوورس، انڈر پاس، پارکس اور ڈرینج سسٹم تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
پوننم پربھاکر نے نشاندہی کی کہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے حیدرآباد کو کرشنا اور گوداوری کے سوا کوئی نئی آبی سہولت حاصل نہیں ہوئی۔ موجودہ حکومت گوداوری فیز 2 کے تحت 15 ٹی ایم سی پانی لانے کے اقدامات کر رہی ہے۔
حیدرآباد میں زیرزمین پانی کی سطح بڑھانے کےلیے واٹرہارویسٹنگ پرشعور بیدار کیاجارہا ہے، اورشہر کو آلودگی سے پاک بنانے کی مہم جاری ہے۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے کانگریس کا امیدوار مقامی ہی ہوگا اورتمام امیدوارمل کرکام کریں گے، ٹکٹ کس کودینا ہے یہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔ تمام اُمیدواروارڈزمیں سرگرم رہیں گے اور پارٹی کو مضبوط کریں گے، باہر کے کسی شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ جوبلی ہلز میں کانگریس کاجھنڈالہرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امیدوار کے انتخاب کے لیے سروے کیا جا رہا ہے، جو بہتر ہوگا اُسے موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سکندرآباد کنٹونمنٹ میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی، اسی طرح جوبلی ہلز میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ مقامی عوام سے جڑے، ان کی پہنچ میں رہنے والے افراد کو ٹکٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی ترقی صرف کانگریس کی کامیابی سے ہی ممکن ہے، سب متحد ہوکر کانگریس کو کامیاب بنائیں۔واضح رہے کہ جوبلی ہلز کے بی آرایس رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کے بعد اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق