حیدرآباد 27 جولائی (ہ س)۔ حکومت تلنگانہ نے مقامی ایم ایل اے سری ینم سرینواس ریڈی کی کوششوں اور المدینہ سوسائٹی وکالج کے سیکریٹری امتیازاسحاق سابق چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن وعہدیداروں کی جدوجہد سے جی کے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈٹیکنا لوجی کی منظوری عمل میں آئی ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری ینم سرینواس ریڈی ایم ایل اے محبوب نگر نے کہا کہ محبوب نگر کو ایک تعلیمی ہب میں تبدیل کر نے کی طرف یہ ایک سنگ میل ہے جس کیلئے ہمارے ضلع کے محبوب لیڈر و وزیر اعلٰی تلنگانہ سری اینومولا ریونت ریڈی کی قیادت میں ہمیں میڈیکل وانجنیر نگ کالجس قائم ہورہے ہیں اور سوسائٹی کے عہدیداروں کوبھی مبارکباددی جن کی کوششوں سے کالج ترقی کررہاہے اورکمیٹی کو یقین دہانی کی کہ اس کالج کو مزید ترقی کے لیے ہمیشہ ساتھ رہنے کی تعاون کرتا رہوں گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق