ڈاکٹر کلام کی طرح ہمیں دن میں خواب دیکھنا چاہیے اور انہیں سچ کرنے کا جذبہ رکھنا چاہیے: ڈاکٹر مشتاق انصارینئی دہلی،27جولائی(ہ س)۔ سابق صدرجمہوریہ ہند اور ہندوستان کے ’میزائل مین‘ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر،فکی اسلامک کلچرل کمیونٹی انٹیگریشن نے مشرقی دہلی کے نیو گووند پورہ کے سنجے پارک میں’کلام تجھے سلام‘ کے عنوان سے ایک متاثر کن تقریری اور درخت لگانے کا پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کی صدارت فکی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر مشتاق انصاری نے کی۔
جس میں سماجی و سیاسی میدان سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن شاہدرہ ساو¿تھ زون کے ڈپٹی چیرمین راجو سچدیوا، کرشنا نگر ضلع کانگریس کے سابق صدر گروچرن سنگھ راجو اور جگت پوری بلاک کانگریس کمیٹی کی ایگزیکٹیو صدر نیتو بالاجی اور سماجی کارکن سونو بالاجی نے اہم شرکت کی۔
گورچرن سنگھ راجو نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر کلام کی سادگی، قابلیت اور حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ انتہائی سادہ پس منظر سے آتے ہوئے انہوں نے سائنس، تعلیم اور قیادت کے میدان میں عالمی سطح کے ریکارڈ قائم کئے۔ شری راجو نے دہلی میں فضائی آلودگی کی سنگینی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شہر کو صاف آکسیجن کے لیے کم از کم 20 کروڑ پودوں کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مشتاق انصاری نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر کلام کے افکار کو اپنانے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان میں سچی قوت ارادی ہو تو کوئی منزل دور نہیں، ہمیں ڈاکٹر کلام کی طرح دن میں خواب دیکھنے اور ان کو سچ کرنے کا جذبہ اپنانا چاہیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد الیاس سیفی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کلام جیسی عظیم ہستیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک کے مفاد میں کام کرنا کسی بھی مذہب یا ذات سے بالاتر ہے۔ ہمیں ان کی طرح معاشرے کے لیے بے لوث کام کرنا چاہیے۔ڈاکٹر بلال انصاری، نریندر سنگھ، رنجیت چنڈالیہ، اشتیاق انصاری، سنجیو آنند، رمیش ملہوترا، محمد اشرف، محمد احمد، ڈاکٹر اقبال سیفی، بھگت جی، گلشن بھلا، ممتاز علی چشتی، پون سوبتی، عظمیٰ انصاری، زینب اور دیپ باللہ سمیت کئی دیگر معززین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ درخت لگا کر ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais